BBC News, اردو - صفحۂ اول
اہم خبریں
لائیو, ’11 جنگی طیارے‘ گرائے جانے کا دعویٰ اور فیلڈ مارشل کی تعریف: ٹرمپ کا امن بورڈ کے اجلاس میں پاکستان، انڈیا لڑائی کا تذکرہ
غزہ امن بورڈ کا پہلا اجلاس واشنگٹن میں جاری ہے جس میں پاکستان سمیت 47 ممالک شریک ہیں۔ افتتاحی تقریب سے خطاب میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے بارے میں کہا کہ ’وزیر اعظم شریف۔۔۔ مجھے یہ آدمی پسند ہے۔ آپ کے فیلڈ مارشل بھی بہترین آدمی ہیں۔ فیلڈ مارشل سخت جان اور اچھے جنگجو ہیں اور میں اچھے جنگجوؤں کو پسند کرتا ہوں۔‘
سابق اسرائیلی وزیراعظم نے پاکستان کے ایٹمی ہتھیاروں کو اپنے ملک کے لیے ’خطرہ‘ کیوں قرار دیا؟
اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے کہا تھا کہ خطے میں ایک نیا محور ابھر رہا ہے جس میں ترکی، قطر، اخوان المسلمین اور ایٹمی ہتھیاروں سے لیس پاکستان شامل ہیں۔
ریپ اور قتل کے ملزمان سے طیفی بٹ تک، پنجاب میں سنگین جرائم کے سینکڑوں ملزمان کی ہلاکت پر اٹھتے سوالات
ایچ آر سی پی کے مطابق ہلاکتوں کا یہ شدید عدم توازن یعنی اوسطاً روزانہ سی سی ڈی کے دو سے زائد جان لیوا مقابلے اور مختلف اضلاع میں کارروائیوں کے انداز میں یکسانیت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ یہ انفرادی بے ضابطگی کے واقعات نہیں بلکہ ایک ادارتی طرزِ عمل ہے۔
ٹرمپ کی میزبانی میں ہونے والے بورڈ آف پیس کے اجلاس میں شہباز شریف بھی شامل: ’پاکستان اپنی سرخ لکیریں واضح کر چکا ہے‘
جمعرات کو پریس بریفننگ کے دوران پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی کا کہنا تھا کہ ’ہم سمجھتے ہیں کہ انٹرنیشنل سٹیبلائزیشن فورس کے مینڈیٹ کے بارے میں فیصلے کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ جب تک یہ فیصلہ نہیں ہو جاتا ہم اس معاملے پر کوئی فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔‘
آسٹریلیا سے واپسی کے بعد پاکستانی ہاکی ٹیم کے کپتان پر پابندی، فیڈریشن کے صدر مستعفی اور محسن نقوی کی وضاحت
آسٹریلیا میں پاکستان کی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ساتھ مبینہ بد انتظامی کے واقعے پر ہاکی فیڈریشن کے صدر طارق بگٹی نے استعفیٰ دے دیا ہے جبکہ کپتان ہاکی ٹیم عماد بٹ پر بھی دو سال کے لیے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
شاہ چارلس کے بھائی اینڈریو اپنے عہدے کے غلط استعمال کے شبے میں گرفتار
برطانیہ کے شاہ چارلس کے چھوٹے بھائی اینڈریو ماؤنٹ بیٹن ونڈسر کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ وہ اپنے عہدے کے غلط استعمال کے شبے میں زیر حراست ہیں تاہم پولیس کی جانب سے ان پر عائد کردہ الزامات کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں آئی ہیں۔
وزیرستان کی ننھی فاسٹ بولر کو پشاور زلمی کی پیشکش: ’بابر اعظم پسند ہیں لیکن خود بیٹنگ میں مزہ نہیں آتا‘
ایک پھرتیلا رن اپ، جنوبی افریقہ کے فاسٹ بولر ڈیل سٹین جیسا ایکشن اور ہاتھ سے نکلتے ہی گیند کی ایسی رفتار تیز کہ بلے باز کو مشکل میں ڈال دے۔ یہ بھرپور پیکج محض آٹھ سالہ بچی آئینہ وزیر ہیں۔
’میں نیند میں چیختی تھی‘: شام میں علوی اقلیت کی خواتین جنھیں اغوا کر کے ریپ کیا گیا
سنی اسلام پسند حکومت سے وفادار فورسز پر الزام ہے کہ انھوں نے بشار الاسد کے حامیوں کے ایک مہلک حملے کے بعد انتقامی کارروائیوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔
انڈیا سٹریٹیجک اعتبار سے حساس ’شِلی گُری راہداری‘ میں 36 کلومیٹر طویل زیر زمین سرنگ کیوں بنانا چاہتا ہے؟
وہ تنگ سا راستہ جو شمال مشرقی انڈیا کو ملک کے باقی حصوں سے جوڑتا ہے، اسے ’چکن نیک‘ یا شِلی گُری راہداری کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ انڈیا نے اب اس علاقے میں ایک زیر زمین سرنگ بنا کر اس میں ریلوے کی پٹڑیاں بچھانے کی منصوبہ بندی تقریباً مکمل کر لی ہے۔
بی بی سی اردو اب واٹس ایپ پر
بی بی سی اردو کی خبروں اور فیچرز کو اپنے فون پر حاصل کریں اور سب سے پہلے جانیں پاکستان اور دنیا بھر سے ان کہانیوں کے بارے میں جو آپ کے لیے معنی رکھتی ہیں
مختصر ویڈیوز
خصوصی رپورٹس
جہاں نما
دیکھیے بی بی سی اردو کی ویب سائٹ پر پیر سے جمعہ رات آٹھ بجے
کیا آپ اپنا انٹرنیٹ ڈیٹا بچانا چاہتے ہیں؟
کم ڈیٹا استعمال کرنے کے لیے ہماری نئی ویب سائٹ استعمال کریں

